FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش کی نوید—موسم پھر رنگ دکھانے کو تیار

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور ملک کے دیگر علاقوں میں بادل برسنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو چکا ہے جس کے باعث کئی شہروں میں بارش، تیز ہوائیں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

لاہور، راولپنڈی، پشاور، مردان، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، اسلام آباد اور گرد و نواح میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جب کہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سلسلے کے دوران درجہ حرارت میں کمی اور موسم خوشگوار ہو جائے گا۔

ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ زمینداروں اور کسانوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ فصلوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »