FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

پاکستان میں مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر، عوام کیلئے تاریخی ریلیف

ادارہ شماریات پاکستان (PBS) کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ اپریل 2025 میں افراط زر کی سالانہ شرح منفی 3.52 فیصد ریکارڈ کی گئی، جب کہ ہفتہ وار مہنگائی میں بھی 1.92 فیصد کی کمی نوٹ کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ کمی اشیائے خورونوش، پیٹرولیم مصنوعات اور یوٹیلیٹی بلز کی قیمتوں میں کمی کے باعث دیکھنے میں آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چینی، آٹا، دالیں، پیاز، ٹماٹر اور گھی جیسی بنیادی اشیاء کی قیمتیں بھی مسلسل نیچے آئی ہیں، جس سے عام آدمی کو براہ راست فائدہ پہنچا ہے۔

حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ کامیابی درست پالیسیوں، سخت مالیاتی نظم و ضبط اور زرعی پیداوار میں بہتری کے باعث ممکن ہوئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو پاکستان کی معیشت کو استحکام ملے گا اور شرح سود میں بھی واضح کمی ممکن ہے، جو سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں اضافے کا باعث بنے گا۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »