FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ہمیں 7 بھارتی ریاستوں پر قبضہ کر لینا چاہیے، بنگلہ دیشی عہدیدار کا حیران کن مشورہ

ڈھاکہ— بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے بنگلہ دیش کے ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے ایسا بیان دے دیا جس نے خطے کی سفارتی فضا میں ہلچل مچا دی ہے۔

بنگلہ دیشی عہدیدار نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی جسارت کی، تو بنگلہ دیش کو چاہیے کہ وہ بھارتی جارحیت کے خلاف ردعمل کے طور پر بھارت کی سات ریاستوں پر کنٹرول حاصل کرلے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی بڑھتی ہوئی مداخلت اور خطے میں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش صرف پاکستان کے لیے ہی نہیں، بلکہ دیگر ہمسایہ ممالک کے لیے بھی خطرہ ہے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بھارت میں کچھ اعلیٰ حکام کی جانب سے پاکستان پر “سرجیکل اسٹرائیک” کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ بنگلہ دیشی عہدیدار نے خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان کی جانب سے اس بیان پر ابھی تک کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم سوشل میڈیا پر بنگلہ دیشی عہدیدار کے اس بیان کو پاکستان میں خوب سراہا جا رہا ہے

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »