چکن کی قیمت بے لگام، انتظامیہ بے بس—دکاندار اپنی مرضی کے ریٹ وصول کرنے لگے

چکن کی قیمت بے لگام، انتظامیہ بے بس—دکاندار اپنی مرضی کے ریٹ وصول کرنے لگے
لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں چکن کی قیمت کا سرکاری تعین نہ ہو سکا، جس کے بعد دکانداروں نے اپنی من مانیاں شروع کر دی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں مرغی کی قیمت میں نمایاں فرق دیکھا جا رہا ہے، اور انتظامیہ کی پرائس لسٹ کا کہیں پر بھی اطلاق نظر نہیں آتا۔
پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے روزانہ نرخ جاری کیے جاتے ہیں، لیکن دکاندار نہ صرف یہ نرخ ماننے کو تیار نہیں بلکہ شکایت کرنے پر شہریوں سے بدتمیزی بھی کی جاتی ہے۔ چکن کی قیمتیں 550 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہیں، جبکہ سرکاری ریٹ اس سے کہیں کم ہے۔
انتظامیہ دعویٰ کر رہی ہے کہ وہ روزانہ چھاپے مار رہی ہے، لیکن گراؤنڈ پر صورتحال بالکل مختلف ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مؤثر پرائس کنٹرول نظام نافذ کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔