FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

عوام مہنگائی سے پریشان، وزرا کی تنخواہوں میں 140 فیصد اضافہ! صدر نے آرڈیننس پر دستخط کر دیے

اسلام آباد: ایک طرف ملک بھر میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے، دوسری جانب وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کو بڑی خوشخبری دے دی گئی ہے۔ صدر مملکت نے ایک ایسے آرڈیننس پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت ان تمام عہدیداروں کی تنخواہوں میں 140 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئے فیصلے کے تحت وفاقی وزیر کی تنخواہ 3 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار روپے، وزیر مملکت کی تنخواہ 6 لاکھ روپے اور مشیران کی تنخواہ 5 لاکھ روپے ماہانہ مقرر کر دی گئی ہے۔

یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عوام روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے اور بنیادی سہولیات کی کمی سے دوچار ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس فیصلے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور اسے ’ایلیٹ فرینڈلی پالیسی‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

حکومتی مؤقف ہے کہ یہ اضافہ بین الاقوامی معیار کے مطابق کیا گیا ہے تاکہ اعلیٰ سطحی حکومتی کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے، تاہم اپوزیشن اور عوامی حلقے اسے غیر مناسب اور عوامی احساسات کے منافی قرار دے رہے ہیں۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »