جنگ بندی کیسے ہوئی؟ بھارت سے کون امریکہ اور سعودی عرب سے مدد مانگنے بھاگا؟ تہلکہ خیز دعویٰ
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد اچانک جنگ بندی کے اعلان نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ ایک سینئر سفارتی ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی کا فیصلہ یکطرفہ نہیں تھا بلکہ پسِ پردہ کئی خفیہ ملاقاتیں اور دباؤ کا عمل دخل رہا۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایک اہم شخصیت نہ صرف امریکہ بلکہ سعودی عرب کے پاس بھی گئی تاکہ پاکستان پر دباؤ ڈلوایا جا سکے اور مکمل جنگ کو روکا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق، جب پاکستان نے سخت عسکری ردعمل دیا اور رافیل طیارے گرائے جانے کی خبریں عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنیں، تو بھارتی اعلیٰ قیادت میں ہلچل مچ گئی۔ اسی دوران ایک خفیہ سفارتی مشن فوری طور پر روانہ کیا گیا تاکہ طاقتور ملکوں کی مدد سے جنگ بندی کا راستہ نکالا جا سکے۔
پاکستانی حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنے دفاع سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گی اور کسی بھی جارحیت کا فوری، مکمل اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔