مئی فساد کیس کا بڑا فیصلہ، 20 شرپسندوں کو قید بامشقت اور جرمانے کی سزا

مئی فساد کیس کا بڑا فیصلہ، 20 شرپسندوں کو قید بامشقت اور جرمانے کی سزا
لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے مئی 2023 کے پرتشدد فسادات میں ملوث 20 ملزمان کو قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان نے ریاستی املاک کو نقصان پہنچایا اور امن و امان کو شدید متاثر کیا۔
عدالت نے ہر ملزم کو 5 سے 7 سال قید بامشقت اور لاکھوں روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ایسے عناصر کو سخت سزائیں دینا ضروری ہے تاکہ مستقبل میں کوئی قانون ہاتھ میں لینے کی جرات نہ کرے۔
یاد رہے کہ یہ فسادات اس وقت شروع ہوئے تھے جب ایک اہم سیاسی رہنما کی گرفتاری پر ملک بھر میں مظاہروں نے پرتشدد شکل اختیار کر لی تھی، جس کے نتیجے میں کئی اہم سرکاری و عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔