بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کا امکان، تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف پیکیج تیار: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کا امکان، تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف پیکیج تیار: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ حکومت بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کے لیے سرگرم ہے، جس کا اطلاق جولائی 2025 سے پہلے متوقع ہے۔ یہ اقدام وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گھریلو صارفین کے لیے فی یونٹ 7.41 روپے اور صنعتی صارفین کے لیے 7.69 روپے کی حالیہ کمی کے بعد کیا جا رہا ہے ۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے ایک جامع ریلیف پیکیج تیار کیا گیا ہے، جسے آئندہ وفاقی بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔ یہ پیکیج بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے ساتھ جاری مذاکرات کا حصہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، تاکہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کیا جا سکے