FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

جمہوریت کا مطلب آزادی ہے

چوروں کے ٹولے کا جھوٹ ہر دوسرے دن پکڑا جاتا ہے،سب سے زیادہ جھوٹ مریم نواز کے پکڑے جاتے ہیں،اب پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم مرحلہ آنے والا ہے۔یہ آزادی کی تحریک کے بعد دوسرا بڑا مرحلا ہوگا۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان

اسلام آباد(فوکس نیوز ۔ 27 اکتوبر 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صرف پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا حکومت پر تنقید نہیں کر رہا تھا۔یہ پاکستانی عوام تھے۔لندن میں بیٹھے لوگ ہمارے خلاف ٹرینڈ چلاتے رہے۔امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ٹرینڈ نے سارے ریکارڈ توڑ دیے۔جمہوریت کا مطلب آزادی ہے۔چوروں کے ٹولے کا جھوٹ ہر دوسرے دن پکڑا جاتا ہے۔
سب سے زیادہ جھوٹ مریم نواز کے پکڑے جاتے ہیں۔اب پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم مرحلہ آنے والا ہے۔یہ آزادی کی تحریک کے بعد دوسرا بڑا مرحلا ہوگا۔قبل ازیں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ پرُ امن ہو گا اور مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر تعداد ظاہر کردے گی کہ پاکستانی قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں،دنیا کو بتانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان بنانا ری پبلک نہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت نے تیاریاں شروع کردیں،لانگ مارچ کے دوران بدامنی کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پاکستان میں پہلی بار پیپر بال گن کا استعمال کیا جائے گا۔پیپر بال گن مشتبہ افراد کے جسموں پر انمٹ سیاہی یا رنگ چھوڑے گی جس سے ان کی شناخت کی جائے گی، اور گرفتاری میں مدد ملے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ کیلئے پولیس، ایف سی اور رینجرز کے 13 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اورافسر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کو آنسو گیس کی 616 گنیں اور 50 ہزار سے زائد شیل، بارہ بور کی 616 بندوقیں، 36 ہزار سے زیادہ رانڈز، 17 پیپر بال گنز، 4 ہزار پیپر بالز، 2 ہزار سے زیادہ ماسک اور 374 گاڑیاں بھی پولیس کے حوالے کردی گئیں۔وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت فوج کو طلب کیا جائے گا۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »