کیا سپورٹیج کی قیمت میں 18 لاکھ روپے کمی، سوزوکی کلٹس اور سوئفٹ مزید مہنگی

کیا سپورٹیج کی قیمت میں 18 لاکھ روپے کمی، سوزوکی کلٹس اور سوئفٹ مزید مہنگی
پاکستانی آٹو مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود بڑی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ KIA کمپنی نے اپنی مقبول SUV، سپورٹیج کی قیمت میں تقریباً 18 لاکھ روپے تک کی زبردست کمی کر دی ہے، جو خریداروں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔اس کے برعکس، سوزوکی نے اپنی دو مشہور گاڑیوں، کلٹس اور سوئفٹ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس سے مڈل کلاس خریداروں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ KIA کی جانب سے یہ کمی ممکنہ طور پر گرتی ہوئی سیلز اور مسابقتی مارکیٹ کا نتیجہ ہے۔ جبکہ سوزوکی کا فیصلہ مہنگے درآمدی پرزہ جات اور پیداوار لاگت کے بڑھنے سے منسلک ہے۔
آٹو سیکٹر کے تجزیہ کاروں کے مطابق، آئندہ دنوں میں دیگر کمپنیز کی قیمتوں میں بھی تبدیلی متوقع ہے، اس لیے خریداروں کو محتاط رہ کر فیصلہ کرنا چاہئیے