عورتوں کے آنسوؤں کا مردوں کے غصے پر کیا اثر پڑتا ہے؟ حیران کن انکشافات
حال ہی میں ایک انٹرنیشنل جریدے میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں بتایاگیا ہے کہ انسان کے آنسوؤں میں ایک ایسا مادہ ہوتا ہے جو دماغ کو کیمیائی سگنل دیتے ہیں جس کے نتیجےمیں غصے اور جارحیت میں کمی آتی ہے، ماہرین نے تحقیق میں مزید انکشاف کیا کہ خواتین کے آنسو مردوں کے غصے یا جارحیت میں 40 فیصد تک کمی لاپاتے ہیں تاہم چھوٹےبچے غصے کے ذریعے اپنے والدین کے غصے کو کم کرتے ہیں کیونکہ وہ بول نہیں سکتے اور بے بس اور معصوم ہوتے ہیں۔
“ڈان نیوز “کے برطانوی جریدے گارجین میں چھپنے والی رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ ویزمین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کی جانب سے کی گئی تحقیق امریکا کے سائنسی جریدے پی ایل او ایس بائیولوجی میں شائع ہوئی تھی، اس تحقیق کے سائنسدانوں کا خیال ہے کہ تمام انسانی آنسوؤں کا ایک جیسا اثر ہوسکتا ہے،اسرائیل میں ویزمین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے نیورو بائیولوجی کے پروفیسر نوم سوبل نے کہا ہے کہ ’غصے یا جارحیت میں کمی ہمارے لیے حیران کن ہے،جو کچھ بھی آنسوؤں میں ہے وہ دراصل غصے کو کم کرتا ہے۔
پی ایچ ڈی کے طالب علم شانی ایگرون کی قیادت میں ایک ٹیم نے پہلے 25 مرد حضرات کو آنسوؤں یا saline کے مکسچر کو سونگھنے کا کہا گیا، ان مرد حضرات کو نہیں معلوم تھا کہ یہ کیا چیز ہے، یہ آنسو 6 خواتین کے تھے جنہیں اداس فلمیں دکھائی گئی تھیں، فلم دیکھنے کے دوران جب خواتین روئیں تو ان کے آنسو کو یکجا کرلیا گیا۔
ایگرون نے کہا کہ ’جب ہم نے ایسے لوگوں کی تلاش کی جو آنسو ڈونیٹ کر سکیں، تو ہمیں زیادہ تر خواتین ملیں، کیونکہ ان کے لیے رونا زیادہ آسان ہوتا ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ پہلے کی تحقیق سے یہ ظاہر ہوا تھا کہ آنسو مردوں میں مردوں میں جارحیت بڑھانے والے ہارمونز ’ٹیسٹوسٹیرون‘ کی سطح میں کمی آتی ہے مگر اس وقت یہ نہیں دیکھا گیا تھا کہ آنسو رویوں پر کس حد تک اثرانداز ہوتے ہیں۔
حالیہ تحقیق میں ماہرین نے مردوں نے آنسو اور saline کا مکسچر سونگھنے کے بعد انہیں ایسی کمپیوٹر گیم کھیلنے کے لیے کہا گیا جس سے غصہ اور جارحانہ انداز بڑھتا ہے، مثال کے طور پر بدلہ لینا، پیسے جمع کرنا وغیرہ لیکن گیم کھیلنے کے بعد مردوں کے جارحانہ رویئے میں 43.7 فیصد کمی واقع ہوئی۔
اس کے علاوہ ماہرین کو معلوم ہوا کہ جارحیت یا غصے میں اضافہ کرنے والے پریفرنٹل کورٹیکس اور انٹیرئیر انسول ہارمونز میں معمول سے زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔