نوجوانوں کی صحت پر وار، پنجاب حکومت کا ویپنگ اور ای سگریٹس پر کڑا وار”

نوجوانوں کی صحت پر وار، پنجاب حکومت کا ویپنگ اور ای سگریٹس پر کڑا وار”
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ویپنگ اور الیکٹرانک سگریٹس کی فروخت اور خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ اجلاس میں اس فیصلے کا اعلان کیا، جس کے تحت تمام ویپنگ مراکز کو فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
یہ اقدام نوجوانوں میں ویپنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس کے صحت پر مضر اثرات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ صوبے بھر میں ویپنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کریں اور غیر قانونی ویپنگ کاروبار کے خلاف سخت کارروائی کریں۔