FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

علیمہ خان نے سائفر کیس میں عمران خان کو بچانے کیلئے عالمی عدالت میں جانے کا اعلان کر دیا

علیمہ خان نے سائفر کیس میں عمران خان کو بچانے کیلئے عالمی عدالت میں جانے کا اعلان کر دیا
علیمہ خان نے سائفر کیس میں عمران خان کو بچانے کیلئے عالمی عدالت میں جانے کا اعلان کر دیا

علیمہ خان نے سائفر کیس میں عمران خان کو بچانے کیلئے عالمی عدالت میں جانے کا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے سائفر کیس میں زیر حراست اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم کو بچانے کے لیے برطانیہ کی عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا علیمہ خان نے یہ کہا کہ میڈیا کا جیل میں ہونا بہت  ضروری تھا لیکن میڈیا کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، ہمیں کہا جا رہا تھا کہ یہ کیس انٹرنیشنل کورٹس میں لے کر جائیں۔علیمہ خان نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی کو بھی ذوالفقار علی بھٹو کے راستے پر لے جایا جا رہا ہے، عمران خان کے کیس کو کس تیزی سے لے جایا جا رہا ہے، اس سماعت سے بڑا مذاق نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے سلیمان، قاسم اور فیملی برطانیہ میں کیس کریں گے، ہمیں افسوس ہے کہ ہم بین الاقوامی عدالتوں میں جا رہے ہیں لیکن ہم چئیرمین پی ٹی آئی کو پھانسی کے پھندے سے بچائیں گے کیونکہ سزائے موت چئیرمین پی ٹی آئی کو نہیں عوام کو ہونے جا رہی ہے، ہم قانون کے اندر رہ کر بانی پی ٹی آئی کے لیے سب کچھ کریں گے۔
علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک کیس ہم ڈونلڈ لو کے خلاف امریکا میں کرنے جا رہے ہیں، جنرل باجوہ نے عوام کی منتخب حکومت کو گرایا، جنرل باجوہ، حسین حقانی اور ڈونلڈ لو ملوث ہیں، امریکی حکومت بتا دے کہ ڈونلڈ لو نے کیا پیغام دیا تھا۔علیمہ خان نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے اتفاق کیا ہےکہ برطانیہ میں بھی جائیں، ہمارے وکیل ساری عدالتوں سے رجوع کرنے جا رہے ہیں، جو دفعات رانا ثنا اللہ نے لگائی ہیں یہ کیس بن ہی نہیں سکتا، ہم پاکستان میں کیس چلاتے رہیں گے۔

 

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »