FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

عمران خان کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔
منگل کو اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا کہ ’الیکشن کمیشن عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف کارروائی جاری رکھے۔ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔‘
عدالت نے واضح کیا کہ کسی ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا، سندھ اور لاہور ہائیکورٹس نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کمیشن کو کارروائی کے لیے بااختیار بناتا ہے، تحریک انصاف نے کارروائی کا اختیار دینے کی دفعہ چیلنج کر رکھی ہے۔ ’رائج قانون چیلنج ہو تو بھی اس پر عملدرآمد سے روکا نہیں جا سکتا۔‘
الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹس کی جانب سے دیے گئے حکم امتناع سپریم کورٹ میں چیلنج کیے تھے۔
Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »