لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ اجلاس نہ بھی ہو تو وزیراعلیٰ کواعتمادکاووٹ لیناپڑےگا، پرویزالہیٰ نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وہ وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔
انہوں نے اسپیکر سبطین خان کے مؤقف کو غلط قرار دیا اور کہا کہ گورنر کا پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے پراسپیکراسمبلی کامؤقف غلط ہے، اسپیکر اسمبلی کا مؤقف قواعد وضوابط کےخلاف ہے ، گورنر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلاسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ جب آپ کے وزیراعلیٰ خود کہیں کہ 99 فیصد ارکان اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں تو عدم اعتماد ہی آئے گا۔