FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل بھارت کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف

ویرات کوہلی اور ہاردک پانڈیا کی نصف سنچریاں، جورڈن کی تین وکٹیں

ایڈیلیڈ (فوکس نیوز ۔ 10 نومبر 2022ء ) ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو کامیابی کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسرے ہی اوور میں لوکیش راہل صرف پانچ رنز بنانے کے بعد کرس ووکس کی وکٹ بن گئے۔
روہت شرما کا ساتھ دینے ویرات کوہلی آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے 47 رنز کی شراکت کی لیکن 56 کے مجموعے پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں روہت شرما وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 28 گیندوں پر 27رنز بنائے۔ سوریا کمار یادیو نے آنے کے بعد چند بڑے شاٹس کھیلے لیکن عادل رشید کی ایک گیند پر چھکا مارنے کی کوشش میں وہ فل سالٹ کو آسان کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 10 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔

برطانوی کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ کوشش ہوگی بھارت کو 150 رنز تک محدود رکھ کرکے میچ جیتنے کی کوشش کریں، انگلش کپتان نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیا کی گئی ہیں فل سالٹ اور کرس جارڈن کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر روہت شرما نے کہا کہ کوشش ہوگی انگلش ٹیم کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا کر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کریں۔
قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ انگلینڈ کا سکواڈ کپتان جوز بٹلر، ایلکس ہیلز، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، لیام لیونگ اسٹون، معین علی، سیم کرن، کرس جارڈن، کرس ووکس اور عادل رشید پر مشتمل ہے جب کہ بھارتی سکواڈ میں کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، آر اشون، محمد شامی، بھونیشور کمار اور ارش دیپ سنگھ شامل ہیں ۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »