FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

لندن میں استخارہ کی میٹنگ 7 روزہ چلہ میں بدل گئی

تعیناتی پسند نا پسند پر نہیں بلکہ آئین اور قانون کے مطابق میرٹ پر ہو گی،احتساب،حساب اور انتخاب ہو کر رہیں گے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

راولپنڈی (فوکس نیوز۔ 12 نومبر 2022ء) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لندن میں استخارہ کی میٹنگ سات روزه چلہ میں بدل گئی۔ایف آئی آر کٹ نہیں رہی اور پوسمارٹم کی رپورٹ نہیں مل رہی،وزراء دفتر نہیں جا رہے جبکہ حکومت ٹھپ ہو گئی۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ تعیناتی پسند نا پسند پر نہیں بلکہ آئین اور قانون کے مطابق میرٹ پر ہو گی۔
راولپنڈی میں بچیوں کے 50 اسکول کالج اور5 یونیورسٹیاں بنائی ہیں،پاکستان کا نوجوان گونگا،بہرہ نہیں رہا۔احتساب،حساب اور انتخاب ہوکر رہے گا۔30 نومبرکے بعد 13 پارٹیاں تیتر بیتر ہو جائیں گی۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ غریب کو نہ پینا ڈول مل رہی ہے اور نہ انسولین دستیاب ہے۔مفرورملزم لندن میں بیٹھے اہم فیصلوں کے نام پرقوم کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔

راولپنڈی پہنچنے پرعمران خان کا تاریخی استقبال کروں گا،15 دن اہم ہیں اس لئے 30 نومبرتک ٹی وی نہیں ٹویٹرپر چلا گیا ہوں۔

 

https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1591298956147187713?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1591298958768640000%7Ctwgr%5E5840eb12dffcf86572759cc3a1e26985cba7245a%7Ctwcon%5Es2_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2022-11-12%2Fnews-3351209.html

قبل ازیں شیخ رشید نے کہا کہ اختیار اور فارغ وزیر اعظم ایمرجنسی میں 4 دن سے لندن بیٹھا ہے،آرمی چیف کی تعیناتی پر لندن میں استخارہ نکلوایا جا رہا ہے۔ بزدل اور مفرورنواز شریف پاسپورٹ ملنے اور بھائی کے وزیراعظم بننے کے باوجود بھی کلین چٹ کا منتظر ہے،پی ڈی ایم کٹی ہوئی پتنگ ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ مل سکتی ہے لیکن ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نہیں۔عدلیہ بخوبی جانتی ہے کہ ان سے ملک نہیں چل رہا،عمران خان معجزانہ طور پر بچ گئے لیکن خطرہ ٹلا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ معشیت تباہ اور زرمبادلہ کے ذخائرکم ہو رہے ہیں، گیس ہے اور نہ ہی پٹرول تو سرمایہ کاری خاک ہوگی،اب مولانا فضل الرحمٰن کو مذہبی کارڈ کیلئے آگے کیا گیا ہے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »