FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

اینٹی کرپشن عدالت نے دوست مزاری کی ضمانت منظور کر لی

عدالت نے دوست مزاری کو 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا

لاہور (فوکس نیوز ۔ 10 نومبر2022ء) اینٹی کرپشن عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی سرکاری اراضی قبضہ کیس میں ضمانت منظور کر لی،عدالت نے دوست مزاری کو 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت نے دوست مزاری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا،عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا جیسے بعد ازاں عدالت نے سناتے ہوئے دوست مزاری کی ضمانت منظور کر لی۔
سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے ضمانت پر رہائی کیلئے اینٹی کرپشن عدالت سے رجوع کیا،دوست مزاری نے اپنے وکیل فرہاد علی شاہ کے ذریعے درخواست دائر کی۔درخواست میں کہا گیا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں انہیں نامزد کیا،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم جاری کرے۔

یاد رہے کہ اینٹی کرپشن نے دوست مزاری کو سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں 29 اکتوبر کو گرفتار کیا۔

دوست مزاری 5 روز اینٹی کرپشن کی تحویل میں رہے۔مجسٹریٹ نے 4 نومبر کو دوست مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔ضلع کچہری نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے اراضی کیس میں مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر 14 روز کے لیے جیل بھیجا۔محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو ایک دن کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔سماعت کے دوران اینٹی کرپشن حکام نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے تفتیش کے لیے مزید ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔سابق ڈپٹی اسپیکر کے وکیل فرہاد علی شاہ نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے اسے بلاجواز قرار دیا۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »