FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

-جمعیت علمائے اسلام(ف) کے صوبائی سربراہ مولانا عبدالواسع نے کہا ہے

 

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے صوبائی سربراہ مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ان کی جماعت صوبائی مخلوط حکومت میں شامل ہوگی یا نہیں، یہ بات آئندہ 24 گھنٹوں میں واضح ہوجائے گی جہاں پارٹی کی مرکزی قیادت نے شرائط پوری ہونے کی صورت میں مبینہ طور پر صوبائی قیادت کو معاملے آگے بڑھانے کی اجازت دے دی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے بلوچستان کے وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو کو چھ جماعتی کابینہ میں شمولیت کے لیے اپنے موقف اور شرائط سے آگاہ کر دیا ہے اور بزنجو نے حتمی فیصلہ کرنے کے لیے دو دن کا وقت مانگا ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان حکومت میں شمولیت، جے یو آئی (ف) نے ’مائنس پی ٹی آئی‘ کی شرط عائد کردی

جے یو آئی(ف) کی جانب سے پارٹی کے مرکزی سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی حتمی فیصلہ کریں گے

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »