FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

پاک فوج کا سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر دکھ کا اظہار

ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرا دکھ ہے،اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات کو بلند کرے،دکھ کی کھڑی میں اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔آئی ایس پی آر

اسلام آباد (فوکس نیوز۔ 24 اکتوبر2022ء) آئی ایس پی آر نے سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا کہ ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرا دکھ ہے۔اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات کو بلند کرے۔دکھ کی کھڑی میں اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔
وزیر اعظم نے بھی ٹویٹر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ ارشد شریف کی المناک موت کی خبر سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے،اللہ تعالٰی ارشد شریف کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کرتے ہوں اور میری دعائیں انکے ساتھ ہیں۔

https://twitter.com/CMShehbaz/status/1584397154806026240?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1584397154806026240%7Ctwgr%5Eb96ac7ba550b8eb0332f9676c946757e9423568a%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2022-10-24%2Fnews-3327227.html

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی ارشد شریف کے قتل پر دکھ کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ سنیئر صحافی کا قتل ناقابل یقین ہے اور صدمے کا باعث ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کا قتل صحافتی برادری کیلئے نا قابل تلافی نقصان ہے،ارشد شریف کے قتل پر اہلخانہ،صحافتی برادری اور مداحوں سے تعزیت کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو نے بتایا کہ وزارت خارجہ کینیا کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔ وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بھی واقعہ کی مذمت کی،انکا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ارشد شریف کی فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔دوسری جانب کینیا پولیس نے بھی ارشد شریف کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔کینیا میڈیا کے مطابق ارشد شریف کینیا پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے۔ ارشد شریف کے ساتھ واقعہ شناخت میں غلطی کی وجہ سے پیش آیا،ارشد شریف اور اس کے ڈرائیور نے مبینہ طور پر روڈ بلاک اور ناکے کی خلاف ورزی کی تھی۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »