اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان توہین عدالت کیس میں نیا لارجر تشکیل دے دیا۔بنچ کی سربراہی چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔جسٹس محسن اختر کیانی ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ، جسٹس بابر ستار ، جسٹس طارق جہانگیری بنچ کا حصہ ہوں گے۔گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس ارسال کیا گیا تھا ۔
ہائی کورٹ کی جانب سے رجسٹرار آفس نے عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس ارسال کیا۔شوکاز نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے خاتون جج کے بارے میں توہین اور دھمکی آمیز تقریر اس وقت کی جب کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت تھا۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان نے توہین اور دھمکی آمیز تقریر من پسند فیصلہ لینے کے لیے کی اور اس تقریر کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان نے خاتون جج کو دھمکی دے کر کریمنل اور جوڈیشل توہین کی۔ شوکاز نوٹس میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ 31 اگست کو پیش ہو کر بتائیں کہ آپ کے خلاف توہین عدالت کارروائی کیوں نہ کی جائے۔ خیال رہے کہ 3 روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج کو دھمکانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 31 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل لارجر بینچ نے کی تھی