دوستی سے انکار پر موت: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کی اصل کہانی

دوستی سے انکار پر موت: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کی اصل کہانی
اسلام آباد کی ابھرتی ہوئی ٹک ٹاک اسٹار ثنا یوسف کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ اسلام آباد پولیس اور آئی جی علی ناصر کے مطابق ملزم عمر جاوید نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے ثنا کو “دوستی کی پیشکش” ٹھکرانے پر قتل کیا۔
تحقیقات کے دوران سامنے آیا کہ عمر اور ثنا کے درمیان کچھ عرصے سے بات چیت جاری تھی، تاہم ثنا نے عمر کی قریبی دوستی یا کسی قسم کے رشتے کی خواہش کو بار بار مسترد کیا۔ اس ردعمل سے مشتعل ہوکر عمر نے منصوبہ بندی کے تحت ثنا کو ملنے کے بہانے بلایا اور گولی مار دی۔
پولیس کے مطابق ثنا نے قتل سے کچھ دیر پہلے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں وہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی تھی۔ اسی ویڈیو کو دیکھ کر عمر مزید بھڑک اٹھا۔
آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ ملزم سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے واقعے پر شدید ردعمل دیا ہے اور خواتین کی سیکیورٹی کے حوالے سے سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں۔