کیا واقعی چیزیں سستی ہو رہی ہیں؟ حکومت نے کچھ اشیاء کی قیمتیں کم، کئی کی بڑھا دیں

کیا واقعی چیزیں سستی ہو رہی ہیں؟ حکومت نے کچھ اشیاء کی قیمتیں کم، کئی کی بڑھا دیں
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ملی جلی خبر سامنے آئی ہے۔ ادارہ شماریات کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے کچھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی ہے جبکہ کئی روزمرہ استعمال کی چیزیں مزید مہنگی کر دی گئی ہیں۔<br><br>تفصیلات کے مطابق مرغی، چینی، خشک دودھ، گھی اور آٹے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو حکومت کی جانب سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی ایک کوشش سمجھی جا رہی ہے۔ دوسری جانب عوامی استعمال کی اہم اشیاء جیسے ٹماٹر، آلو، انڈے، پیاز، گڑ، کیلے، دال ماش، دال چنا اور سگریٹس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، جس سے عام صارف براہِ راست متاثر ہو گا۔
ماہرین کے مطابق یہ قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ حکومت کی جانب سے ٹارگٹڈ سبسڈی پالیسی یا درآمدی دباؤ کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ تاہم، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں عدم استحکام عوامی پریشانی کو بڑھا رہا ہے اور فوری اقدامات کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔