ملک کا نظام کیسے چلایا جا سکتا ہے؟ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سب کو حیران کر دینے والا فارمولا پیش کر دیا

ملک کا نظام کیسے چلایا جا سکتا ہے؟ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سب کو حیران کر دینے والا فارمولا پیش کر دیا”
سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے صدر، شاہد خاقان عباسی، نے حالیہ تقریر میں ملک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اہم تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ نظام اس وقت تک نہیں چل سکتا جب تک قانون کی بالادستی قائم نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں انتخابات چوری ہوں، وہاں معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔
شاہد خاقان عباسی نے عدلیہ اور بیوروکریسی میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر قومی مفاد میں ایجنڈا طے کرنا چاہیے۔ انہوں نے نیب کے خاتمے اور عدالتی نظام میں تبدیلی کی بھی تجویز دی۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور قانون کی بالادستی کی ضرورت ہے، اور موجودہ نظام ان کی امیدوں پر پورا نہیں اتر رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمان خاموش ہے اور عوام کے نمائندے حقیقی مسائل پر بات نہیں کر رہے۔