FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

حکومت کا آئی فون قسطوں پر دینے کا فیصلہ لیکن قسط نہ دینے پرکیا ہوگا؟ تفصیلات منظرعام پر

نگران حکومت نے 12جنوری سے آئی فون آسان قسطوں پر دینے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ 5 جی اگلے سال جولائی میں شروع کیا جائے گا اور 300میگا ہرٹز سپیکٹرم نیلامی کے لیے بھی پیش کیا جائے گا۔
ڈیلی نیوز کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا کہ ان کی وزارت ٹیلی کام کمپنیوں کے دیگر تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے 12جنوری 2024سے ایک اور اقدام شروع کرے گی جس کے تحت صارفین کو جدید ترین ماڈل فون آسان قسطوں پر ملیں گے، قسطوں پر آئی فون پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ قسط ادا کرنے میں ناکامی کی صورت میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )ڈیوائس کی شناخت، رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹمز (ڈی آئی آر بی ایس )کی طرز پر ہینڈ سیٹ کو بلاک کر دے گی۔ایک سوال کے جواب میں نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ اس کا مقصد ذمہ دارانہ مالیاتی رویے کی ترغیب دینا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سمارٹ فون کی رسائی میں توسیع ہوتی رہے، اس پالیسی کے تحت ٹیلی کام کمپنیوں کو قسطوں کے منصوبوں کے ذریعے صارفین کو براہ راست اسمارٹ فونز پیش کرنے کا موقع ملے گا، اس طرح پاکستان میں خاص طور پر کم آمدنی والے طبقوں میں موبائل براڈ بینڈ کے فوائد کو وسعت ملے گی
Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »