سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن کیلئے نااہل قرار دیدیا گیا
امریکا کی سیاسی تاریخ میں ایک نیا باب تحریر ہو گیا اور ریاست کولوراڈو کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔
عدالت نے بتایا ہے کہ کیپٹل ہل حملے میں ٹرمپ کے ملوث ہونےکی وجہ سے وہ الیکشن امیدوار بننے کے اہل نہیں، عدالتی فیصلے کا اطلاق صرف کولوراڈو پر ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کی پرائمری کے لیے نااہل قرار دیا، واضح رہے کہ ریاست کولوراڈو میں ریاستی پرائمری انتخابات 5 مارچ 2024 کو ہونا قرار پائے ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ امریکی سیاسی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی عدالت نے صدارتی امیدوار کو 1868 کی شق کے تحت نااہل قرار دیا ہو۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے فیصلے کو ‘غیر جمہوری’ قرار دیتے ہوئے فیصلے کے خلاف امریکی سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔