واٹس ایپ کا زبردست فیچر، صارفین کی بڑی مشکل آسان

واٹس ایپ کا زبردست فیچر، صارفین کی بڑی مشکل آسان
واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس سے صارفین کو بار بار آنے والے میسجز کے نوٹیفکیشنز کے جھنجھٹ سے نجات ملے گی۔ اس جدید فیچر کے ذریعے صارفین مخصوص چیٹس کو پرائمری اور سیکنڈری زمرے میں تقسیم کر سکیں گے، جس سے غیر ضروری پیغامات کو الگ رکھنا ممکن ہوگا۔
ذرائع کے مطابق، یہ فیچر خاص طور پر اُن صارفین کے لیے مفید ہے جو واٹس ایپ کو کاروباری اور ذاتی مقاصد کے لیے یکجا استعمال کرتے ہیں۔ اس تبدیلی سے ایپ کا استعمال مزید مؤثر اور پرسکون ہو جائے گا۔