پاکستان نے بھارت کے تین رافیل سمیت 5 طیارے مار گرائے — جارحیت پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب

پاکستان نے بھارت کے تین رافیل سمیت 5 طیارے مار گرائے — جارحیت پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 جنگی طیارے مار گرائے، جن میں تین جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور اور فوری جواب دیا گیا، اور دشمن کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے مطابق، بھارتی فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی، جس پر پاک فضائیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام حملہ آور طیاروں کو ہدف بنایا۔ مار گرائے گئے طیاروں کے ملبے کے کچھ حصے پاکستانی حدود میں بھی گرے ہیں، جنہیں قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ بھارت کو واضح طور پر خبردار کیا گیا ہے کہ آئندہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا انجام اس سے بھی زیادہ سنگین ہوگا۔ پاکستان نہ صرف امن چاہتا ہے بلکہ اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے ہر حد تک جانے کا عزم رکھتا ہے۔