بھارت نے دریائے چناب میں اچانک 28,000 کیوسک پانی چھوڑ دیا — سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا

بھارت نے دریائے چناب میں اچانک 28,000 کیوسک پانی چھوڑ دیا — سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا
بھارت نے دریائے چناب میں 24 گھنٹے پانی روکنے کے بعد اچانک 28,000 کیوسک پانی چھوڑ دیا ہے، جس سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جو چند گھنٹے قبل خشک نظر آنے والا دریا اب مکمل طور پر بھر چکا ہے۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق، بھارت کی جانب سے پانی کا یہ اچانک اخراج خطرناک صورتحال پیدا کر سکتا ہے اور آج رات پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خدشہ ہے۔ مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ماہرین کے مطابق، اس طرح کا غیر متوقع اقدام نہ صرف سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے بلکہ پاکستان کیلئے سیلابی خطرات بھی بڑھا دیتا ہے۔ دوسری جانب، ارسا نے بھی دریائے چناب کی صورت حال پر کڑی نظر رکھنے اور پانی کی آمد و اخراج کے ڈیٹا کو مسلسل مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ممکنہ خطرات سے بروقت نمٹا جا سکے۔