FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

کیا پاک فوج نے دشمن کو کھلا چیلنج دے دیا؟ شہادت کو زندگی پر فوقیت دینے کا اعلان

ترجمان پاک فوج نے دشمن کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان پہلے بھی کسی دباؤ میں نہیں آئیں، نہ اب آئیں گی۔ شہادت کی آرزو ہمارے دلوں میں بستی ہے، اور ہم وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں نچھاور کرنے سے کبھی گریز نہیں کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ افواجِ پاکستان ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، اور دشمن کو ماضی کی طرح اب بھی ہر محاذ پر شکست ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع میں جان دینا ہمارے لیے اعزاز ہے، اور قوم کا ہر فرد اس جذبے سے سرشار ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ افواہوں اور پروپیگنڈے سے گھبرانے کے بجائے عوام کو اپنی افواج پر فخر کرنا چاہیے، کیونکہ یہی وہ قوت ہے جو ہر سازش اور خطرے کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »