FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کی خبریں جھوٹی نکلیں؟ آئی ایس پی آر نے حقیقت بتا دی

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے ان افواہوں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ پاکستان نے ایک بھارتی پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح الفاظ میں کہا کہ بھارت کا کوئی بھی پائلٹ اس وقت پاکستان کی تحویل میں نہیں ہے اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ایسی خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ افواہوں کا مقصد صرف عوام میں بے چینی پھیلانا اور غلط فہمی پیدا کرنا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے لیکن کسی بھی جھوٹی خبر کو سنجیدگی سے نہ لیا جائے۔

یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوشل میڈیا پر بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کے دعوے وائرل ہو رہے تھے، جن میں پرانی ویڈیوز اور تصاویر استعمال کی جا رہی تھیں۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »