حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
اسلام آباد: وزارت خزانہ نے 16 مئی 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جو 31 مئی تک نافذ العمل رہیں گی۔
پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی ہے، جس سے عوام کو جزوی ریلیف ملنے کی امید ہے۔
نئی قیمتیں کچھ یوں ہیں:
پیٹرول: 252.63 روپے فی لیٹر (کوئی تبدیلی نہیں)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 254.64 روپے فی لیٹر (2 روپے کمی)
مٹی کا تیل: 164.65 روپے فی لیٹر (5.04 روپے کمی)
لائٹ ڈیزل آئل: 150.65 روپے فی لیٹر (4.68 روپے کمی)
حکومت کی جانب سے ان قیمتوں میں تبدیلی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق مستقبل قریب میں قیمتوں میں مزید کمی کے امکانات موجود ہیں۔