FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

درجنوں افراد نے پی ٹی آئی اور ن لیگ کو خیر باد کہہ کر کس پارٹی کا ہاتھ تھام لیا؟ حیران کن خبر سامنے آگئی

آزاد کشمیر کے ویلی حلقہ نمبر 6، چکوٹھی اور بیل پٹنگی کے علاقوں سے درجنوں افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کر لی ہے، جسے مقامی سیاست میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ شمولیتیں نہ صرف جماعت اسلامی کے لیے ایک تقویت ہیں بلکہ حلقے کی سیاست میں بھی ایک نئی سمت کی نشاندہی کر رہی ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق شامل ہونے والے افراد نے اپنی سابقہ وابستگیوں کو ترک کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نظریے اور قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر ایک عوامی اجتماع میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنماؤں نے نئے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں پارٹی کا اثاثہ قرار دیا اور کہا کہ جماعت اسلامی خطے کی خدمت اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے پرعزم ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں، اور مختلف جماعتیں عوامی سطح پر اپنی پوزیشن مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »