583 مردوں کے ساتھ تعلقات کے بعد آسٹریلوی ماڈل اسپتال منتقل

583 مردوں کے ساتھ تعلقات کے بعد آسٹریلوی ماڈل اسپتال منتقل
آسٹریلیا کی 28 سالہ OnlyFans ماڈل، اینی نائٹ، نے ایک دن میں 583 مردوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کے بعد شدید جسمانی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ یہ واقعہ 18 مئی 2025 کو پیش آیا جب نائٹ نے چھ گھنٹوں میں یہ متنازعہ “چیلنج” مکمل کیا۔ ابتدائی طور پر وہ خود کو ٹھیک محسوس کر رہی تھیں، لیکن چند دن بعد شدید خون بہنے، تھکن اور جسمانی زخموں کی شکایت پر انہیں اسپتال لے جایا گیا۔
نائٹ نے بتایا کہ وہ اینڈومیٹریوسس (Endometriosis) نامی بیماری میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے ان کے جسم پر اس چیلنج کا منفی اثر زیادہ ہوا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ تجربہ ان کے لیے “بہت تکلیف دہ اور ناخوشگوار” ثابت ہوا۔
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور بحث کا آغاز ہوا، جہاں کچھ افراد نے اسے “خود کو نقصان پہنچانے والا عمل” قرار دیا، جبکہ دیگر نے اسے “ذاتی انتخاب” کا نام دیا۔ نائٹ نے اپنی صحت کو ترجیح دیتے ہوئے عارضی طور پر آرام کا فیصلہ کیا ہے اور مستقبل میں ایسے چیلنجز سے گریز کا عندیہ دیا ہے۔