ملک بھر میں 26 سے 30 اپریل تک شدید گرمی کی لہر کا امکان، ہیٹ ویو الرٹ جاری۔

ملک بھر میں 26 سے 30 اپریل تک شدید گرمی کی لہر کا امکان، ہیٹ ویو الرٹ جاری۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 26 اپریل سے 30 اپریل تک ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر متوقع ہے۔ پنجاب، سندھ، جنوبی خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت غیر معمولی طور پر بڑھنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔۔۔بھارت کے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سے پاکستان پر اثرات کا خدشہ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ گرمی کی لہر انسانی صحت، فصلوں، پانی کی فراہمی اور بجلی کے نظام کو متاثر کر سکتی ہے۔ شہریوں کو دھوپ سے بچنے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس دوران اسکولز اور دفاتر میں بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔