مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.92 فیصد کمی، سالانہ شرح منفی 3.52 فیصد پر آ گئی۔

مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.92 فیصد کمی، سالانہ شرح منفی 3.52 فیصد پر آ گئی۔
ملک میں مہنگائی کی رفتار میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 1.92 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی منفی 3.52 فیصد تک گر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔۔ملک بھر میں 26 سے 30 اپریل تک شدید گرمی کی لہر کا امکان، ہیٹ ویو الرٹ جاری۔
اشیائے خور و نوش، خاص طور پر ٹماٹر، آلو، چینی اور دالوں کی قیمتوں میں کمی نے مجموعی مہنگائی پر اثر ڈالا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کمی وقتی ہو سکتی ہے، تاہم موجودہ سطح عام عوام کے لیے وقتی ریلیف کا باعث بن رہی ہے