FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

100 سے 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو بجلی کتنی سستی ملے گی؟

سو سے تین سو یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو بجلی کتنی سستی ملے گی؟

100 سے 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو بجلی کتنی سستی ملے گی؟

100 سے 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو بجلی کتنی سستی ملے گی؟

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف، نرخوں میں نمایاں کمی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عوامی ریلیف کے طور پر بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق مختلف کیٹیگریز کے صارفین پر ہو گا۔ وزارت توانائی کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق، نئی قیمتوں کا اطلاق لائف لائن، پروٹیکٹیڈ اور نان پروٹیکٹیڈ صارفین پر یکساں طور پر کیا جائے گا۔

لائف لائن صارفین کیلئے قیمتیں برقرار

حکومتی اعلامیے کے مطابق 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت 4 روپے 78 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔ اسی طرح، 51 سے 100 یونٹ استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کے لیے بھی فی یونٹ نرخ 9 روپے 37 پیسے پر برقرار رہیں گے۔

پروٹیکٹیڈ صارفین کیلئے نمایاں کمی

ایک سے 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کو 6 روپے 14 پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا ہے، جس کے بعد ان کیلئے نرخ 14 روپے 67 پیسے سے کم ہو کر 8 روپے 52 پیسے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح، 101 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے بھی بجلی 6 روپے 14 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے، اور نیا نرخ 17 روپے 65 پیسے سے کم ہو کر 11 روپے 51 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔

نان پروٹیکٹیڈ صارفین کو بھی ریلیف مل گیا

300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹیڈ صارفین کیلئے فی یونٹ نرخ 7 روپے 24 پیسے کم کر کے 41 روپے 26 پیسے سے 34 روپے 3 پیسے کر دیے گئے ہیں۔
جبکہ 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹیڈ صارفین کیلئے فی یونٹ نرخ 55 روپے 70 پیسے سے کم ہو کر 48 روپے 46 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔

حکومتی مؤقف

حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔ حکومت کا یہ اقدام خاص طور پر کم آمدنی والے طبقے کیلئے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »