FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

پاکستان میں بڑھتا ہوا لالچ اور ڈیجیٹل فراڈ کا رجحان

پاکستان میں بڑھتا ہوا لالچ اور ڈیجیٹل فراڈ کا رجحان

پاکستان میں بڑھتا ہوا لالچ اور ڈیجیٹل فراڈ کا رجحان

پاکستان میں بڑھتا ہوا لالچ اور ڈیجیٹل فراڈ کا رجحان

لاہور: ڈیجیٹل دور میں جہاں ایک طرف ترقی کے بے شمار مواقع دستیاب ہیں، وہیں دوسری طرف دھوکہ دہی اور جھوٹے خواب بیچنے کا بازار بھی خوب گرم ہے۔ موٹیویشنل اسپیکرز، یوٹیوب گرو، اور شارٹ کٹ کے داعی نوجوان نسل کو ایسے خواب دکھا رہے ہیں جو زمین پر نہیں، صرف ہوا میں بنے جاتے ہیں۔

ایک وقت تھا جب موٹیویشنل سیشنز میں شرکت کرنے والے نوجوان سمجھتے تھے کہ بس اب ان کے اندر کوئی چھپی ہوئی طاقت جاگ اٹھی ہے۔ انہیں لگتا تھا کہ وہ اگلے ہی دن کسی کمپنی کے سی ای او بن جائیں گے۔ مگر جیسے ہی وہ ہال سے باہر قدم رکھتے، زمینی حقائق ان کا استقبال کرتے، اور وہ سارا جوش ایک جھاگ کی طرح بیٹھ جاتا۔

دوسری طرف وہ اسپیکر، جو چاول سے دیگ بنانے کی ترکیب سنا رہا تھا، ہزاروں روپے لے کر اگلے شہر کی طرف روانہ ہو جاتا۔

پھر آیا ڈیجیٹل میڈیا کا انقلاب—فری لانسنگ، یوٹیوب، گرافک ڈیزائننگ، اور کانٹینٹ رائٹنگ کے کورسز کا سیلاب آیا۔ ہر طرف یہی دعویٰ تھا کہ صرف ایک موبائل، ایک انٹرنیٹ پیکج، اور پھر ڈالرز کی برسات۔ نوجوانوں کو ایسا لگا جیسے قسمت موبائل کی اسکرین کے پیچھے چھپی ہوئی ہے۔ اشرف چوہدری، آزاد چائے والا اور ان جیسے کئی دیگر نامور شخصیات نے لاکھوں فالوورز حاصل کیے، مگر سیکھنے والوں کے ہاتھ اکثر صرف خواب ہی آئے۔

اصل حقیقت یہ ہے کہ مارکیٹ میں مقابلہ شدید ہے۔ ہر ہنر، ہر مہارت کے پیچھے ہزاروں لوگ پہلے سے موجود ہیں۔

ایک وقت تھا جب 100 لکھنے والے ہوتے اور 1,000 پڑھنے والے۔ آج 1,000 لکھنے والے ہیں اور پڑھنے والے بمشکل 100۔

یوٹیوب چینل، فیس بک پیج، ویب سائٹس—یہ سب بنانا آسان ہے، لیکن کامیابی حاصل کرنا ایک مسلسل جدوجہد کا تقاضا کرتا ہے۔

ڈیجیٹل مہارتیں سیکھنا ضروری ہے، مگر یہ جاننا بھی اتنا ہی اہم ہے کہ ان سے فوری کامیابی کا خواب اکثر صرف ایک فریب ہے۔

آن لائن ارننگ کو بطور اضافی آمدن ضرور اپنائیں، مگر زندگی گزارنے اور خاندان پالنے کے لیے کوئی بااعتماد، مستند اور زمینی ہنر ضرور سیکھیں۔کیونکہ قسمت کبھی کبھی ساتھ دیتی ہے، لیکن کامیابی ہمیشہ مسلسل محنت اور حقیقت پسندانہ حکمتِ عملی کا نتیجہ ہوتی ہے

 

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »