FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

غزہ میں بھوکے بچے

غزہ میں بھوکے بچے

غزہ میں بھوکے بچے

غزہ میں بھوکے بچے

غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث بھوک اور قحط کا بحران شدت اختیار کر گیا

غزہ میں کئی ہفتوں سے جاری اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث امدادی سامان کی ترسیل مکمل طور پر معطل ہو چکی ہے، جس سے بچوں سمیت لاکھوں افراد بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

امدادی گروپس کے مطابق، غزہ میں تقریباً 95 فیصد امدادی سرگرمیاں بند ہو چکی ہیں، جبکہ بچوں کو دن میں ایک وقت کا کھانا بھی میسر نہیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل بھوک اور قحط کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جبکہ تباہ شدہ غزہ میں خوراک، ادویات اور پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔

اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے غزہ تک انسانی بنیادوں پر رسائی کی اپیلیں کی جا رہی ہیں، تاہم اسرائیلی وزیر دفاع نے ان اپیلوں کو مسترد کر دیا ہے۔

عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی جا رہی ہے تاکہ غزہ میں جاری انسانی بحران کو روکا جا سکے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »