سمندر میں پھنسے شہری نے محض گھڑی کی مدد سے خود کو بچا لیا
سمندر میں پھنسے شہری نے محض گھڑی کی مدد سے خود کو بچا لیا
نیوزی لینڈ پولیس نے ایک عجیب واقعہ بیان کیا ہے شہری (جس کا نام نہیں بتایا کیا گیا ہے) کا بچ جانا ایک بہت بڑا معجزہ ہے۔ وہ اپنی 40 فٹ لمبی کشتی میں اکیلا ہی ماہی گیری کرنے گیا تھا اور اس دوران ایک بڑی مچھلی کو پکڑنے کے چکر میں اس کی کشتی اُلٹ گئی۔
پولیس نے یہ بھی بتا یا کہ شہری نے سمندر میں پوری رات گزاری ہے اور یہاں تک کہ اس کا سمندر میں ایک بار شارک سے بھی آمنا سامنا ہوا۔ شہری نے نیوزی لینڈ کے شمال مشرق میں 55 کلومیٹر پر واقع جزیرے ایلڈرمین تک تیرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ بالآخر تھک گیا اور لہروں کی زد میں آکر مزید دور تک چلا گیا۔
لیکن شہری کو دن کے وقت ٹیلر، مائیک اور جیمز نامی تین ماہی گیروں نے کوشش کر کے بچایا۔ جب پولیس نے تفتیش کی تو ماہی گیروں نے بتایا کہ وہ ماہی گیری کے سفر پر تھے جب انہوں نے پانی پر غیر معمولی روشنی چمکتی دیکھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جب وہ اس کے قریب گئے تو انہوں نے ایک آدمی کو سمندر میں پھنسا ہوا پایا اور وہ ہمیں اشارہ کرنے کے لیے سورج کے نیچے اپنی گھڑی کو ہماری جانب روشنی کی عکاسی کیلئے استعمال کر رہا تھا۔