رہنما تحریک انصاف مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری
رہنما تحریک انصاف مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیرمونس الہٰی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔
محکمہ اینٹی کرپشن کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعل سازی کے مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے، یاد رہے کہ مونس الہٰی اس وقت ملک میں نہیں ہیں اور گزشتہ سال ان کو وطن واپس لانے کے لیے قانونی عمل کا آغاز بھی کر دیا گیا تھا۔
فوکس نیوز کے مطابق گزشتہ سال مونس الہٰی کو واپس لانے کے لیے نگراں وفاقی حکومت کا انٹرپول سے رابطہ بھی ہوا تھا اور اس حوالے سے ایف آئی اے نے انٹرپول حکام سے رابطے بھی کئے تھے۔ ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق مونس الہٰی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل انٹرپول حکام سے شیئر کی گئی تھیں اور گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا عمل شروع ہوگیا تھا۔