مسلسل 126 گھنٹوں تک گانے والی خاتون کون؟
مسلسل 126 گھنٹوں تک گانے والی خاتون کون؟
گھانا ویسٹ انڈیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے 126 گھنٹے اور52 منٹ تک مسلسل گانا گا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے
ڈٰلی نیوز کے مطابق ایفوا ایسنتیوا نے کرسمس سے ایک دن قبل 125 گانوں پر مشتمل فہرست کی شروعات کی جو وہ پانچ دنوں تک دہراتی رہی۔گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ضوابط کے مطابق ایفوا ایسنتیوا کو ہر گھنٹے بعد 5 منٹ یا ہر چار گھنٹے بعد 20 منٹ کے وقفے کی اجازت تھی۔ جبکہ گانے کے دوران یا دو گانوں کے دوران وہ صرف 30 سیکنڈ کے لیے ہی رک سکتی تھیں۔ایفوا ایسنتیوا نے یہ کوشش 2012 میں بھارتی موسیقار سنیل واگھمارے کی جانب سے بنائے گئے 105 گھنٹے تک مسلسل گانے کے ریکارڈ کو توڑنے کے لیے کی۔