FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

پربھاس کی فلم ‘سالار’ نے مووی ‘ڈنکی’ کو پچھاڑ دیا، بزنس کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

پربھاس کی فلم ‘سالار’ نے مووی ‘ڈنکی’ کو پچھاڑ دیا، بزنس کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

پربھاس کی فلم 'سالار' نے مووی 'ڈنکی' کو پچھاڑ دیا، بزنس کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

پربھاس کی فلم ‘سالار’ نے مووی ‘ڈنکی’ کو پچھاڑ دیا، بزنس کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

ساوتھ انڈئین فلموں کے معروف اداکار پربھاس کی گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم ‘ سالار’ نے شاہ رخ خان کی ‘ڈنکی ‘ کو باکس آفس پر مکمل طور پر آؤٹ کلاس کر رکھ دیاہے ۔
تفصیل کے مطابق اداکار پربھاس کی فلم ’ سالار ‘ نے انڈسٹری کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام ریکارڈ توڑ 95 کروڑ کا پہلے روز بزنس کر کےنئی تاریخ رقم کر دی ہے ۔اس فلم کی ڈائریکشن کے فرائض پرشانت نیل نے ادا کیئے ہیں اور اس فلم کو فلمی مبصروں کی جانب سے بے حد تعریف کیا جارہاہے اور ایک بہترین  فلم قرار دیا جارہاہے ۔اس فلم میں پربھاس کے ساتھ اداکارہ شروتی حسن نے مرکزی کردار نبھایا ہے ۔
دو دن پہلے بالی ووڈ کے سپر سٹار اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’ ڈنکی ‘ ریلیز ہوئی تھی جس کی پہلے روز کی 30 کروڑ بھارتی روپے رہی ہے جبکہ شاہ ر خ خان کی پٹھان فلم بھی پہلے روز میں 56 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوئی تھی لیکن سالار نے باکس آفس کے گزشتہ تمام ریکارڈ مٹی میں ملا دیئے ہیں اور ایک بالکل نئے دور کا آغاز کر دیاہے ۔
سالار 22 دسمبر کی رات ایک بجے آن ائیر کی گئی ، سینما گھروں میں فینز کی بھاری تعداد نے آتش بازی کرتے ہوئے خوب جشن منایا ۔سوشل میڈیا پر چلنے والے تبصروں میں یہ بات بھی کی جا رہی ہے کہ سالار باکس آفس پر شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کو تگڑا مقابلہ دے گی اور اس سے بالی ووڈ سپر سٹار کی فلم کی کمائی پر بھی گہرا اثر پڑے گا ۔
Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »