FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کا 86 برس کی عمر میں انتقال

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کا 86 برس کی عمر میں انتقال

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کا 86 برس کی عمر میں انتقال

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کا 86 برس کی عمر میں انتقال

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح آج 86 سال کی عمر میں اس دار فانی سے رخصت  ہو گئے۔
کویتی نیوز ایجنسی ’کونا‘ کی خبر کے مطابق ہفتے کو ایوان شاہی نے امیر کویت کے انتقال کی خبر جاری کی۔
شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کویت کے 16 ویں امیر تھے۔ وہ عمر بھر وزارتوں اور عہدوں پر فائز رہے۔
نومبر کے آخری دنوں میں انہیں طبی ایمرجنسی کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا, تاہم بعد میں انہیں مستحکم حالت میں قرار دیا گیا۔
شیخ نواف الاحمد کو ان کے سوتیلے بھائی شیخ صباح الاحمد الصباح نے 2006 میں ولی عہد نامزد کیا تھا اور جب شیخ صباح ستمبر 2020 میں 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے تو انہوں نے امیر کا عہدہ سنبھال لیا  تھا۔
وہ شیخ صباح سے قبل کویت کے وزیر داخلہ اور دفاع کے طور پر کام کر چکے ہیں۔
سنہ 1937 میں پیدا ہونے والے شیخ نواف 1921 سے 1950 تک کویت کے حکمران رہنے والے شیخ احمد الجابر الصباح کے پانچویں بیٹے تھے۔
انہوں نے اپنے سیاسی کریئر کا آغاز 25 برس کی عمر میں صوبہ حویلی کے گورنر کی حیثیت سے کیا تھا جہاں وہ 1978 تک رہے۔ اس کے بعد انہوں نے وزیر داخلہ کے طور پر اگلی دہائی کا آغاز کیا تھا۔
Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »