مقبوضہ کشمیر کی خاطر باربار جنگ کرنے کو تیار ہیں، نگران وزیر اعظم کا بڑا بیان
مقبوضہ کشمیر کی خاطر باربار جنگ کرنے کو تیار ہیں، نگران وزیر اعظم کا بڑا بیان
نگران وزیراعظإ انوار الحق کاکڑ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیر کی خاطر پاکستان پر اب تک 3 بار جنگ تھوپی جاچکی ہے، ہم 300 مرتبہ بھی لڑنے کیلئے تیار ہیں، کشمیر، پاکستان، سری نگر یا بارہ مولا میں کسی کے ذہن میں کسی طرح کا کوئی سقم ہے تو دور کرلے، میری پہلی دفاعی لائن یہاں مظفرآباد میں نہیں بارہ مولا اور سری نگر میں براجمان ہے، اس خطے کی جنگ انشاءاللہ پاکستان ہی لڑے گا،نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ کشمیریوں نےبھارتی اقدامات کو مکمل طور پرمسترد کردیا ہے،مسئلہ کشمیرعالمی طورپرتسلیم شدہ تنازعہ ہے، پاکستان کشمیریوں کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے،