ایک اور پریشان کن خبر، نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کر دی
فوکس نیوز کے مطابق نیپرا نے کراچی والوں کے لیے بجلی کو مہنگی کرنے کی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئےفی یونٹ بجلی کی قیمت ایک روپے 72 پیسے بڑھا دی ہے ۔نیپرا کی جانب سے یہ منظوری گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کر دی گئی ہے جس کے تحت جنوری تامارچ 2023کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے25 پیسےفی یونٹ جب کہ اکتوبر تا دسمبر 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47 پیسے فی یونٹ کا اضافہ منظور کیا گیا ہے۔
نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا ہےکہ ملک بھرمیں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے لیے اضافے کی منظوری دی گئی جب کہ کےالیکٹرک صارفین سے وصولیاں جنوری، فروری اور مارچ 2024 میں کی جائیں۔نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔