FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

یہ فلم بے شمار طلاقوں کی وجہ بنی

معروف بالی ووڈ  اداکارہ رانی مکھرجی نے ایک فلم فیسٹیول میں اپنی 2006 میں ریلیز ہونے والی مشہور ترین فلم کے بارے میں بہت ہی  حیرت انگیز انکشاف کئے ہیں۔ 2006ء میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ کے بعد بھارت میں بہت سی طلاقیں ہوئیں۔

 بالی ووڈ سپر اسٹار رانی مکھرجی نے فلم “کبھی الوداع نہ کہنا” کے ان کے  معاشرے پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ، اس فلم کے ریلیز ہونے کے بعد بھارت میں بہت ساری طلاقیں ہوئیں، کافی لوگ تھیٹر جا رہے تھے اور انتہائی تکلیف میں یہ فلم دیکھ رہے تھے کیونکہ ان کی اپنی زندگیوں میں بھی وہ سب کچھ ہو رہا تھا، جو فلم میں دکھایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ، اس فلم نے کئی لوگوں کی آنکھیں بھی کھولیں اور انہیں ہمت دی جس کی وجہ سے انہوں نے ایک مشکل فیصلہ کر کے اپنی آگے کی زندگی خوشی سے گزارنے کا فیصلہ کیا۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »