پاکستان تحریک انصاف کے رجسٹرڈ ووٹرز نے آج نئے پارٹی چیئرمین کا انتخاب کیا۔
بیرسٹر گوہر خان نے پارٹی چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔
چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ عمر ایوب پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
اس کے علاوہ علی امین گنڈاپور تحریک انصاف خیبرپختونخوا،یاسمین راشد پنجاب کی صدر منتخب ہوگئی ہیں۔
گوہر خان نے چیئرمین منتخب ہونے پر کہا کہ سابق پارٹی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایک جدوجہد کی وجہ سے جیل میں ہیں ، میرا پینل سابق چیئرمین پی ٹی آئی کامنتخب کردہ پینل تھا، ہماری آدھی سے زیادہ لیڈر شپ جیلوں میں ہی ہے۔؎
انہوں نے کہا پی ٹی آئی کسی کے ساتھ جھگڑا نہیں کرے گی۔
دوسری جانب اکبر ایس بابر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگی کے پیشِ نظر الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی جائے گی۔
اکبر ایس بابر نے دعویٰ کیا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ہم پی ٹی آئی کا حصہ اور بانی رہنما ہیں، آج شام کو انٹرا پارٹی انتخابات کے سلسلے میں اہم پریس کانفرنس کرنے جا رہا ہوں۔