FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

شہید بے نظیر بھٹو کی آج 16ویں برسی آج منائی جار ہی ہے

شہید بے نظیر بھٹو کی آج 16ویں برسی آج منائی جار ہی ہے

شہید بے نظیر بھٹو کی آج 16ویں برسی آج منائی جار ہی ہے

شہید بے نظیر بھٹو کی آج 16ویں برسی آج منائی جار ہی ہے

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی دختر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے سولہویں برسی گڑھی خدا بخش میں منائی جائے گی ، اپنی لیڈر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے کارکنوں اور  رہنماؤں کی گڑھی خدا بخش میں ایک جلسہ منعقد کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق دخترِ مشرق کا لقب پانے والی بے نظیر بھٹو جن کے  والد کو پھانسی پر چڑھایا گیا، دو بھائی قتل ہوئے، بدترین آمریتوں کا سامنا رہا، جلاوطنی کے دکھ بھی جھیلے لیکن جمہوری جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں، انہیں عالمِ اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔
بے نظیر بھٹو جنہیں سیاسی مبصرین پاکستان میں سخت ترین چیلنجز کا سامنا کرنے والی رہنما قرار دیتے ہیں، اس کے علاوہ بے نظیر بھٹو کا شمار جنوبی ایشیا کی اُن سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے جن کی پذیرائی بین الاقوامی سطح پر ہوئی۔
بے نظیر بھٹو 21 جون 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، کانوینٹ آف جیزز ایند میری کراچی گرامر اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جبکہ ہارورڈ اور آکسفورڈ وہ درسگاہیں ہیں، جہاں سے انہوں نے پولیٹیکل سائنس اور بین الاقوامی قوانین میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔
 چیئرمین پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرئین بلاول بھٹو زرداری نے شہید بے نظیر بھٹو کی سولہویں برسی پر قوم کو پیغام دیا ہے کہ بے نظیر بھٹو کا بہیمانہ قتل ایک مذموم سازش تھی ، قتل کے ذریعے پاکستان کی ترقی کے راستے کو روکاگیا، پیپلز پارٹی شہید بےنظیر بھٹو کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے مستعد اور پُرعزم ہے ۔
Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »