سردیوں میں ہونٹوں کی خشکی دور کرنے کے بہترین ٹوٹکے
سردیوں کے موسم میں ہونٹوں کی خشکی تکلیف کا باعث بنتی ہے۔ سرد ہوائیں ہونٹوں کو خشک کردیتی ہیں جس سے ہونٹوں کی ساری خوبصورتی کا بیڑہ غرق ہوجاتا ہے۔ یہ ہوائیں خاص طور پر ہونٹوں کی خوبصورتی پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ اس موسم میں خواتین اکثر پھٹے ہونٹوں سے پریشان ہی رہتی ہیں۔ اگر موسم کے سرد ہوتے ہی توجہ دی جائے تو خواتین اس مصیبت سےچھٹکارہ حاصل کرسکتی ہیں،
یہاں ہم آپ کو ہونٹوں کی حفاظت کے لئے چند آسان اور گھریلو ٹوٹکے بتارہے ہیں ان ٹوٹکوں پر عمل کر کے آپ اپنے ہونٹوں کومحفوظ رکھ سکتے ہیں۔ کھانے کے بعد اگر ہونٹوں کو خوب اچھی طرح سے صاف تولئے سے پونچھ لیا جائے تو ہونٹوں کو خشکی سے بچایا جاسکتا ہے۔ سونے سے پہلے ہونٹوں پر دودھ کی بالائی، کولڈ کریم یا گھی اچھی طرح سے ملیں، دن میں دو تین بار ان چیزوں کا استعمال کرنے سے ہونٹوں کو پھٹنے سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ اس طرح ہونٹ خوبصورت اور حسین نظر آتے ہیں۔ زیتون کا تیل ہونٹوں پر لگانے سے ہونٹوں کی تازگی برقرار رہتی ہے۔
خواتین کو چاہئے کہ ہونٹوں کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئے چیپ سٹک کا استعمال بھی دن میں تین سے چار مرتبہ کریں تاکہ ہونٹ خشک نہ ہوں۔ ہم سردیوں سے ہونیوالے جلدی امراض یعنی ایڑیوں کا پھٹنا ، جسم پر خشکی ہونا ، ہونٹوں کا پھٹنا اس کے بارے میں بہت اچھی دوائیاں بتاتے ہیں۔سردی کیوجہ سے خشک ہوائیں ہمارے ہونٹوں کو چھوتے ہیں جس سے ہمارے ہونٹ پھٹنا شرو ع ہوجاتے ہیں ۔اس میں بہت زیادہ خشکی آتی ہے اس کے چھلکے اُترنا شروع ہوجاتے ہیں بعض دفعہ خ ون بھی نکلنا شروع ہوجاتا ہے ۔ ہونٹ پھٹنے اور سوجنے کیلئے پٹرولیم 30بہت اچھی میڈیسن ہے